لیاری کراچی میں دستی بم دھماکہ، 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 7افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ ھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 2 بچے،ایک خاتون اور چار مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تین منزلہ عمارت پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔