ٹانک میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کے 4 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخار شاہ کے مطابق انسداد پولیو مانیٹرنگ ٹیم کڑی عمر خان جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے لیڈ ی ورکر سمیت ٹیم کو اغوا کرلیا۔
انہوں نے بتایاکہ مانیٹرنگ ٹیم بغیر سکیورٹی کے کڑی عمر خان گئی تھی۔
ڈی پی او کاکہنا تھاکہ مغویو ں کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔