تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے انتظامیہ کے رویے کے خلاف نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔
خرم شیر زمان نے خط میں کہا ہے کہ 12 نومبر کو جلسے کی اجازت کیلئے کمشنر کراچی کو خط لکھا مگر تاحال اجازت نہیں دی گئی، نگران وزیر اعلی سندھ تحریک انصاف کے خط پر نظر ثانی کیلئے نوٹس لیں۔
انہوں نے مزید کہ تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے کیلئے یکساں مواقع فراہم نہیں کئے جا رہے، پی ٹی آئی کو بھی دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح آزادانہ کام کرنے کی اجازت دی جائے۔