جنوبی کیرولینا: دنیا کے کئی علاقوں میں پانی جانے والی مخصوص مرچوں سے متعلق دعوے کیے جاتے رہے ہیں کہ وہ دنیا کی تیز ترین مرچ ہے، تاہم گنیز بک نے اس بار باقاعدہ ریکارڈ درج کرتے ہوئے پیپر ایکس مرچ کو دنیا کی تیز ترین مرچ قرار دے دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے پیپر ایکس مرچ کو دنیا کی تیز ترین مرچ کا اعزاز دے کرکتاب میں اندراج کرلیا ہے، تاہم اس سے پہلے یہ ریکارڈ کیرولینا ریپرمرچ کے نام تھا۔
ونتھراپ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دنیا کی تیز ترین مرچ قرار دی گئی پیپر ایکس کی تیزی (شدت) 26 لاکھ 93 ہزار اسکوول ہیٹ یونٹس ہوتی ہے جب کہ اس سے قبل تیز ترین مرچ کا ریکارڈ رکھنے والی کیرولینا ریپر مرچ کی اوسط تیزی (شدت) 16 لاکھ 40 ہزار اسکوول ہیٹ یونٹس تھی۔ ماہرین کے مطابق ہیلاپینو قسم کی مرچوں میں بھی جو شدت پائی جاتی ہے وہ 3 سے 8 ہزار اسکوول ہیٹ یونٹس ہوتی ہے۔