پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم) نے عام انتخابات میں پورے پنجاب میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مسلم لیگ (قائد) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین، سالک حسین اور شافع حسین نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے عام انتخابات میں مل کر چلنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ق عام انتخابات میں گجرات کے تمام حلقوں سمیت پورے پنجاب میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔
شرکاء نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (قائد) انتخابات میں جیت کر ملک سے کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
اجلاس کے شرکا نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (قائد) کا ایجنڈا عوام کو ریلیف دینا ہے۔