الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر 2023 کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 سے 9 نومبر تک ہوگی، 11 نومبر کو کاغذات نامزدگی پر اپیلوں کی سماعت ہوگی، 14 نومبر کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 15 نومبر کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی، 16 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے، 17 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔
اس سے قبل بلوچستان کے دیگر 35 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات پہلے ہی ہوچکے ہیں۔