چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لئے مقرر: الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے، توہین الیکشن کمیشن کیس میں 24 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

کاز لسٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق دارخوست 26 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔