اکثر گھروں کے کچن کی دراز میں ایلومینیئم فوائل کا رول ضرور موجود ہوتا ہے جو کھانے کی پیکنگ یا اوون میں کچھ پکانے کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ نے کبھی ان ایلومینیئم ورق کا استعمال کرتے ہوئے دیگر ٹوٹکے آزمائے ہیں جوآپ کے باورچی خانہ کی صفائی سے لیکرتیکنیکی مسائل کو حل کر نے میں مددگار ہوتے ہیں۔
یہاں ایلومینیم ورق کے استعمال کی کچھ ایسی تجاویزہیں جو آپ کے روزمرہ معمولات میں بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔
اگر آپ کے پاس کوئی ایسا برتن موجود ہے جو جل گیا ہو یا دیر تک چولہے پر رہنے کے باعث کالا ہوگیا ہو تو ایسے میں اکثر اوقات، صابن اور ڈش واشنگ اسکرب گندگی سے چھٹکارا پانے کے لئے کافی نہیں ہوتےلیکن ایلومینیم ورق یہ کام کرسکتا ہے.
آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ تھوڑے سے پانی کے ساتھ جلے ہوئے برتن میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ڈالیں اورپھر اسے ایلومینیم فوائل سے صاف کرلیں یہ دھبے آسانی سے غائب ہو جائیں گے۔
اگر آپ سر درد، جوڑوں کے درد یا زکام میں مبتلا ہیں تو ایلومینیم فوائل اسکا بہترین حل ہے۔
پیروں کواس کے گرد لپیٹنے سے یہ مسائل غائب ہوجائیں گے۔ رات کو اپنے پیروں پرسوتے وقت لپیٹیں اور کچھ دنوں میں آپ دیکھیں گے کہ درد یا سردی سب ختم ہو گئی ہے.
وائی فائی کے سگنلز صحیح نہ آرہے ہوں تو المونیم فوائل آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
سست رفتار انٹرنیٹ کو تیز کرنے کے لیےالمونیم فوائل کا ایک ٹکڑا لیں اور اسے روٹر کے پیچھے رکھ دیں۔ یہ ان تمام سگنلز کو پکڑتا ہے جوغلط سمت میں جا رہے ہیں۔
باربی کیو شروع کرنے سے پہلے اس کے گرل کی صفائی ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ ایلومینیم ورق استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے لئے بہت آسان ہے آپ کو بس ایلومینیم ورق کے کچھ ٹکڑوں کی مدد سے جلے ہوئے حصہ کو صاف کرنا ہے آپ دیکھیں گے کہ سارے جلے ہوئے ٹکڑے اسانی سے اترجاتے ہیں۔
اگر اپ کی قینچی کی دھار کم پر گئی ہے تو اس کے لیے آپ کو صرف ایلومینیم فوائل کے یک ٹکڑے کی ضرورت ہے۔ اسے کئی پرتوں میں لپیٹ لیں (تقریبا 8 پرتوں میں) اس کے بعد اپنی قینچی سے کچھ بار کاٹیں یہ فوری طور پر تیز ہوجائے گی۔
ایلومینیم فوائل تیزی سے استری کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ آپ کو صرف اپنے آئرننگ بورڈ سے کور ہٹاکربورڈ کو ایلومینیئم ورق سے ڈھانپنا ہے۔ اور کور کو واپس رکھیں آپ دیکھیں گے کہ استری کی گرمائش کا عمل بہت تیزہوگیا ہے ۔
آج کل تقریبا ہرکسی کے پاس کار کی چابیاں ہوتی ہیں جو آپ کو دور سے اپنی گاڑی کو ان لاک کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ لیکن یہ سگنل اتنا مضبوط نہیں ہوتا اور صرف چند قدم کے فاصلے سے کام کرتا ہے۔
کچھ ہوشیارچوروں نے چابیوں کو ہیک کرنے اورسگنل کے راستے کو مضبوط بنانے کا ایک طریقہ تلاش کیا ہے جس کی وجہ سے وہ آپ کی گاڑی کو بہت دورسے ان لاک کرلیتے ہیں ۔ گاڑیوں کو چوری سے بچانے کے لئے آپ اپنی چابیوں کو ایلومینیم ورق میں لپیٹ دیں، یہ ایسے تمام سگنلز کو روکتا ہے۔a