ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ شاہین آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔
میچ کی پہلی گیند پر پاکستان ٹیم نے اپنا ری ویو ضائع کیا جبکہ اسامہ میر نے 4.3 اوورز میں 10 رنز پر ڈویوڈ وارنر کا کیچ چھوڑ دیا۔
بعدازاں دونوں اوپنرز نے پارٹنرشپ قائم کی اور سنچریاں بھی اسکور کیں۔
ڈیوڈ وارنر نے 85 گیندوں پر 6 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جبکہ مچل مارش نے 6 چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

اس سے قبل بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اس میچ کے لیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور کئی اچھے پریکٹس سیشن بھی کیے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم صرف مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں، اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھا کر جیتنے کی کوشش کریں گے، اس پچ پر جلدی وکٹ لینے کی کوشش کریں گے، آسٹریلیا کے خلاف بیٹرز کو اچھی کارکردگی دینی ہو گی۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنا بھی ٹھیک ہے لیکن ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، سری لنکا کے خلاف پلیئرز کی اچھی کارکردگی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔