انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔
اڑتیس (38) اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور آسٹریلیا نے 273 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر پلئینگ الیون کا حصہ ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ کے لیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور کئی اچھے پریکٹس سیشن کیے ہیں، اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھا کر جیتنے کی کوشش کریں گے ،اس پچ پر جلدی وکٹ لینے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ کرتے، پاکستان کے خلاف میچ اہم ہے، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔