جیون ساتھی سے پیسوں پر بحث نہ کریں پیسے کے بارے میں بحث طلاق کی سب سے عام اور مضبوط وجوہات میں سے ایک ہے۔

ہر گھر میں پیسوں کے حوالے سے چھوٹے بڑے بحث مباحثے ہوتے رہتے ہیں اور اکثر بات اتنی بڑھ جاتی ہے کہ معاملات بدترین حالات سے دوچار ہو جاتے ہیں بلکہ پیسوں کے حوالے سے ہونے والی بحث کا ذیادہ تراختتام طلاق پرہوتا ہے۔

پیسہ ایک ایسی چیز ہے جس سے ہم سب کو نبرد آزما ہونا پڑتا ہے۔ کبھی گھرکا کرایہ، تو کبھی راشن، صحت کی دیکھ بھال، بچوں کے معمولات اسکول اور دیگر خرچوں کے لئے بہت سی ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں۔

بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ پیسے کے بارے میں بحث طلاق کی سب سے مضبوط وجوہات میں سے ایک ہے۔

جب آپ اکیلے رہتے ہیں اور آپ کے پاس دوسرا کوئی جواب دینے کے لئے نہیں ہوتا تو آپ کے لئے بہت سی چیزیں نسبتا آسان ہوتی ہیں، لیکن جب آپ اپنے ساتھی کےساتھ رہتے ہیں تو آپ کو بہت سی ذمہ داریوں کے لئے ان جدوجہد کو آگے بڑھانا پڑتا ہے۔ جو مختلف چیزوں کے لئے ایک ساتھ ادائیگی کرنے کے ساتھ آتی ہیں اور یہ بحث کا باعث بن سکتا ہے.

ان تجاویز کے ساتھ آپ پیسے کے بارے میں بحث کرنا بند کردیں گے اور یہ ایک خوش حال زندگی گزارنے میں آپ کے لئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

اس کے لئے آپ کو اپنے شریک حیات کے ساتھ بیٹھنے اور ان چیزوں کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے جو آپ کے لئے سب سے اہم ہیں۔

ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی ادبی تشہیر کار ایملی بانڈ کہتی ہیں کہ وہ اور ان کا ساتھی ان چیزوں پر بحث نہیں کرتے جو سب سے اہم ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے ریئل سیمپل کو بتایا کہ ’بچوں کی دیکھ بھال، انٹرنیٹ کے اخراجات، انشورنس، توانائی کے بلوں اوراس طرح کی بہت سی ضروریات پرہم بحث نہیں کرتے، کیونکہ ان تمام چیزوں کے بارے میں لڑنے اور خاص طور پر بچوں کی دیکھ بھال کے ساتھ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہرایک کے لئے کیا بہتر ہے اورپھران چیزوں کا مکمل احاطہ کیا جائے اس پر بحث نہ کی جائے۔‘

ان تمام چیزوں کی ایک فہرست بنائیں جو آپ کے ’خرچ کرنے کے قابل‘ خریداریوں میں سر فہرست ہیں اور ان میں وہ تمام چیزیں شامل ہونی چاہئیں، جو آپ کو صحت مند رکھنے اور بچت کرنے میں مدد کرتی ہیں، جیسے رہائش اور کھانا ، لیکن ان میں وہ چیزیں بھی شامل ہوسکتی ہیں جو آپ کو اہم لگتی ہیں جیسے کلب کی رکنیت یا دوستوں کے ساتھ خرچ کی جانے والی رقم۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی بزنس اسٹریٹجسٹ اور انٹرپرینیور لیزا جانسن کے مطابق، آپ کا پیسہ حاصل کرنے کی ذہنیت اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے ہیں پیسے کے بارے میں ہمارا رویہ اور پیسے کے بارے میں ہم جو یقین رکھتے ہیں وہ بھی بڑھتا جاتا ہے۔ یہ رویہ اس بات کی تشکیل کرتا ہے کہ آپ اس کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں۔

اگر آپ نے ہمیشہ یہ سیکھا ہے کہ پیسہ حاصل کرنا مشکل ہے اور آپ کو اسے حاصل کرنے کے لئے واقعی سخت محنت کرنا ہوگی تو آپ ان اصولوں کے مطابق اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔

پیسوں کے حوالے سے دوسری اہم بحث کی وجہ خواتین کا مردوں کے مقابلے میں کتنا کمانا ہے۔

اگر آپ اپنے پیسے کے بارے میں جان چکے ہیں کہ اس کی کیا اہمیت ہے تو آپ اصل میں پیسے کو سمجھنے کے طریقے کو تبدیل کرسکتے ہیں اور اس کے ارد گرد اپنے طرز عمل کو تبدیل کرسکتے ہیں اور یہ طریقہ آپ کو اس کے بارے میں بحث کرنے سے بھی روک سکتا ہے۔

یہ جاننے کے لئے ایک اور اہم بات یہ ہے کہ کیا آپ کی دلیل واقعی پیسے کے بارے میں ہے۔ اگر آپ کو اپنے ساتھی پر اعتماد نہیں ہے تو آپ ان کے اخراجات کو ٹریک کرکے یا گنتی کرکے دکھا سکتے ہیں۔

اگر آپ ایسے شخص ہیں جو پیسے کے بارے میں فکرمند ہیں تو آپ اسے اپنے ساتھی کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں جو اپنی نقد رقم خرچ کرنے کے معاملے میں تھوڑا ذیادہ پرسکون ہے۔

یہ تمام چیزیں پیسے کے بارے میں بحث کا سبب بنتی ہیں جبکہ وہ اصل میں کسی بنیادی مسئلے کے بارے میں ہوتی ہیں۔

لہذا ہمیشہ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ جب آپ کا ساتھی کچھ اچھا خریدتا ہے تو آپ کو واقعی کیا پریشان کر رہا ہے، جو آپ کو اپنے ساتھی کے ساتھ بحث پر مجبور کرتا ہے۔