نواز شریف کے آنے سے خوشیاں واپس آئیں گی: عمر اکمل

قومی کرکٹر عمر اکمل کا میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر کہنا ہے کہ نواز شریف کے آنے سے خوشیاں واپس آئیں گی۔

عمر اکمل نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عمر اکمل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اپنے لیڈر میاں نواز شریف کو پاکستان آنے پر دل سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

عمر اکمل نے یہ بھی لکھا ہے کہ نواز شریف کے آنے سے خوشیاں واپس آئیں گی، مخلص اور ایماندار لیڈر پاکستان واپس آ رہے ہیں، سب بہترین کی امید ہے۔