محمدعلی درانی سیاست میں متحرک،فضل الرحمان سے اہم ملاقات

سابق وزیر محمد علی درانی پاکستانی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔جے یو آئی کے امیرمولانافضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے سابق وزیرمحمد علی درانی نے طویل ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال،عام انتخابات سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ذرائع کے مطابق محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان سے انکی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔

واضح رہے کہ محمد علی درانی پاکستانی سیاست میں کافی متحرک،سیاسی امور پراپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔سابق وزیرمحمد علی درانی متعد د بار پی ٹی آئی رہنماؤں،صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے بھی طویل ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔