ملک میں بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس آج بروز بدھ پچیس اکتوبر دن 12 بجے ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام نگراں وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے جبکہ بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔