جودھ پور: بھارت میں مہنگے آئی فونز کو اکثر احساسِ برتری کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور عام لوگ فون پر اتنا خرچ نہیں کر سکتے۔ تاہم حال ہی میں ایک بھکاری نے محض سکوں سے آئی فون خریدا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق Experiment King کے نام سے ایک انسٹاگرام چینل نے ایک سماجی تجربہ کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ اگر کوئی بھکاری آئی فون خریدنے کے لیے آتا ہے تو دکاندار کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
ویڈیو میں ایک شخص بھکاری کا روپ دھار کر آئی فون 15 خریدنے کے لیے سکوں سے بھری بوری کے ساتھ جودھ پور میں موبائل شو رومز کا دورہ کرتا نظر آتا ہے۔ جب کہ کچھ موبائل اسٹورز نے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی بظاہر اس کے پھٹے ہوئے کپڑوں کی وجہ سے جبکہ دیگر نے سکوں کو بطور ادائیگی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
تاہم آخرکار ایک دکان نے اس کے منفرد ادائیگی کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس کے بعد وہ شخص بوری کو فرش پر خالی کرتے اور اسے دکاندار اور اس کے عملے کے حوالے کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ اور دکاندار کو سکے گنتے ہوئے دکھایا گیا۔ بھکاری پھر آئی فون پرو میکس لیتا ہے، اس کا جائزہ لیتا ہے اور اس کے ساتھ پوز کرتا ہے۔ وہ دکان کے مالک کے ساتھ ایک تصویر بھی کھینچواتا ہے۔
شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو کو 34 ملین سے زائد بات دیکھا جاچکا ہے اور کئی لائکس اور تبصرے مل چکے ہیں۔ اگرچہ کچھ صارفین نے اس تجربے کو پسند کیا تاہم کچھ نے اسے بنا بنایا ڈرامہ قرار دیا۔
ایک صارف نے کہایہ اسکرپٹ ہے..آج کوئی بھی بھکاری اس جیسا نظر نہیں ہے۔ایک اور نے تبصرہ کیا کہ یہ محض ایک دل لگی اور فکر انگیز تجربہ ہے۔