ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جلسہ بھرنا تو آسان ہے لیکن ن لیگ بکسے کیسے بھرے گی؟
لیگی قیادت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوازشریف نے ساری باتیں کرلیں لیکن الیکشن کی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر ایک آمر کو للکار کر وطن واپس آئیں تھیں، لیکن نوازشریف ریاستی پروگرام پر پاکستان آئے ہیں۔
پی پی پی ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ڈومیسائل کا فائدہ یہ ہے کہ اُنہیں ہمیشہ اکثریتی حکومت دی جاتی ہے لیکن جب سندھ کا وزیراعظم آتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ آپ اتحادی حکومت چلائیں۔