صدر مملکت کی تازہ انٹرویو کے دوران شفاف انتخابات اور عوامی مینڈیٹ کی ضرورت کے حوالے سے بات چیت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔
پی ٹی آئی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ صدر مملکت کی گفتگو خوش آئند ہے، صدر عارف علوی کا انٹرویو ملکی حالات کا ایک بے لاگ مگر جامع جائزہ ہے۔
پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ریاست صدرِمملکت کی گفتگو کی روشنی میں بحرانوں کے حل کی بامعنی تدبیر کرے۔