جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے جلسے میں مہنگائی سے تنگ شخص نے مولانا راشد محمود سومرو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
جلسے میں آئے شخص نے تنقید کرتے ہوئے پارٹی رہنما راشد محمود سومرو سے کہا کہ کیا مہنگائی اس وقت نہیں آئی جب مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کے ساتھی تھے۔
متعلقہ شخص کا مزید کہنا تھا پیٹرول 350 کا کر دیا، آٹا کس نے اٹھایا؟ چینی کس نے چھپائی؟ یہ تمہیں پتا ہوگا، جب تیل 350 روپے کا ہوا تو اس وقت تو آپ نے کوئی بات نہیں کی۔
جس پر جے یو آئی رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ اس شخص کو پیسے دے کر جلسہ خراب کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔
مولانا راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا جس نے اس شخص کو بھیجا ہے وہ مرد ہے تو سامنے آئے۔