کھویا ہوا لاٹری ٹکٹ اچانک ملنے سے مالک کروڑ پتی بن گیا

امریکہ میں ایک شخص کو اس کا کھویا ہوا لاٹری کا ٹکٹ اچانک مل گیا، جس کے بعد خوش قسمتی سے وہ شخص کروڑ پتی بن گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ریاست میسا چیوسٹس میں گم ہونے والے ایک لاٹری کے ٹکٹ نے مالک کو لاکھوں ڈالر دلوا دیے۔ خلیل ساسو نامی شخص  کے گھریلو ملازم کو کئی ماہ پہلے گم ہو جانے والا لاٹری کا ٹکٹ ملا، جس کے ذریعے ٹکٹ کا مالک 10 لاکھ ڈالر کی رقم جیت گیا۔

خوش قسمت شخص نے ریاستی حکام کو بتایا کہ اس نے میڈفورڈ کے ایک انعامی رقم والا اسکریچ ٹکٹ خریدا تھا، جس کی انعامی رقم کی مالیت ڈیڑھ کروڑ ڈالر تھی، تاہم لاٹری کا انعام نکلنے سے پہلے یہ ٹکٹ گم ہوچکا تھا۔

ٹکٹ کے مالک نے بتایا کہ گھریلو ملازم کو گھر کے ایک برتن سے کئی ماہ کے بعد یہ ٹکٹ ملا اور تفصیلات لینے پر پتا چلا کہ اس گمشدگی کے عرصے کے دوران اس ٹکٹ نے انہیں 10 ڈالر ڈالر جتوا دیے ہیں۔

لاٹری جیتنے والے شخص نے کہا ہے کہ وہ اس رقم کو چیریٹی یعنی انسانی امداد کے کام میں استعمال کرے گا۔