روس کی 53 سالہ خاتون نے اپنے 22 سالہ لے پالک بیٹے سے شادی کرلی جس کے بعد سے خاتون شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی خاتون موسیقار ایسلوشزسکایا منگا لیم نے لے پالک بچے کو 13 سال کی عمر میں ایک یتیم خانے سے گود لیا تھا اور اب انہوں نے 22 سال کی عمر میں اسی بچے سے شادی کرلی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون اور ان کے لے پالک بیٹے ڈینیئل شزسکایا کی شادی کی تقریب 20 اکتوبر کو روس کے شہر قازان کے ایک ریسٹورنٹ میں انجام پائی۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران موسیقار خاتون نے بتایا کہ لے پالک بیٹے کو یتیم خانے سے گود لینے کے بعد ان کے دل میں اسی بچے کیلئے رومانوی جذبات پیدا ہوگئے تھے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ہمارا رشتہ ایک پرفیکٹ ریلیشن ہے ہم دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ روسی خاتون کی زیر پرورش 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا اور بھی ہے، خاتون کے پالک بیٹے سے شادی کے بعد فلاحی ادارے کی جانب سے دیگر بچوں کو واپس لینے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جس پر منگالیم سراپا احتجاج ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لے کر ماسکو جانا چاہتی ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ آزاد زندگی گزار سکیں۔