غزہ پر اسرائیلی درندگی:چی گویرا کی بیٹی بھی چیخ پڑی،اے عربو!کس چیز کا انتظار کر رہے ہو؟

بین الاقوامی جدوجہد کی علامت چی گویرا کی بیٹی الیڈا گویرا بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری پر چیخ پڑی۔

الیڈا گویرا نے عربوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ “اے عربو، تم کس چیز کا انتظار کر رہے ہو؟” ہم میلوں دور ہیں، لیکن آپ وہاں ہیں۔ آج جو کچھ غزہ اور فلسطین کے ساتھ ہو رہا ہے وہ کل تمہارے ساتھ بھی ہو گا۔

چی گویرا کی بیٹی نے سوال کی کہ اسرائیلی مظالم کو کب روکو گے؟ یہ ظلم کہاں جاکے رکے گا؟عربوں کو بحیثیت قوم متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “فلسطینی میرے بھائی ہیں،مجھ ٓپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں،مگر فاصلے پر افسوس ہے، یکجہتی الفاظ میں نہیں ہوتی، یکجہتی تو عمل سے حاصل ہوتی ہے۔”
اس نے کہاکہ “میں ایک ڈاکٹر ہوں، اس لیے مجھے وہاں ہوناچاہیے۔ جب بھی آپ کو میری ضرورت ہوگی میں آپ سب کے لیے حاضر ہوں گی۔”

ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کریں،میں صرف محبت اور احترام کی بات نہیں کر رہی مجھے طاقت کے بارے میں بھی بات کرنی ہے کیونکہ آپ بحیثیت فلسطینی ہمارے اس نعرے پر عمل کر رہے ہیں کہ موت یا وطن۔
الیڈا گویرا نے فلسطینیوں سے کہا کہ وہ مکمل فتح تک آگے بڑھتے رہیں،جیت ان کی ہوگی۔