پاکستان کاا اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ: بھارت کی دہشت گردی میں معاونت کو ایکسپوز کریں گے: منیراکرم

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے  کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لائیں گے، ہمارا اگلا قدم اقوام متحدہ میں بھارت کی دہشت گردی میں معاونت کو ایکسپوز کرنا ہے۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں بھارت کیخلاف کام اب مزید تیز کردیں گے، بھارت پر پابندیاں لگانے میں اس کے دوست آڑے آجاتے ہیں۔