غزہ: یرغمالیوں کی تلاش کے لئے امریکی ڈرون کا استعمال

دو امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکا نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی تلاش کے لیے غزہ میں ڈرون بھیجے ہیں،جو غزہ کی پٹی میں جاسوسی پرواز کر رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ غزہ کی پٹی میں امریکی ڈرونز کے ذریعے جاسوسی کی پروازیں کی گئیں، جن کا مقصد یرغمالیوں کو تلاش کرنا اور اسرائیلی فوج کو معلومات کی فراہمی میں مدد فراہم کرنا ہے ۔

پینٹاگان کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی ڈرونز نے غزہ پر آپریشن کیا ہےان کا کہنا ہے کہ ڈرون مسلح نہیں ہیں اور خطے میں اسرائیلی فوج کی جارحانہ سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرتے۔

پروازوں پر نظر رکھنے والے ایک ایوی ایشن محقق نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ کم از کم چھ MQ-9 ڈرون یرغمالیوں کا پتہ لگانے کی کوششوںمیں محوِ پرواز ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 242لا پتا افراد میں 10 امریکی بھی شامل ہو سکتے ہیں جنہیں غزہ میں حراست میں لیا گیا ہے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حماس کے وسیع سرنگوں کے نیٹ ورک میں شامل ہیں۔