تل ابیب:امریکی وزیر ِ خارجہ انتھونی بلنکن ایک بار پھر اسرائیل پہنچ گئے۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن آج صبح تل ابیب پہنچے۔انہوں نے اسرئیلی حکام سے ملاقات میں غزہ میں امدادکی ترسیل اور مغربی کنارے پر آباد فلسطینیوں کے تحفظ پر زوردیا۔
کل (جمعرات)، بلنکن نے مشرق وسطیٰ جانے سے پہلے اینڈریوز ایئر فورس بیس پر صحافیوں کو بتایا: “ہم ایسے ٹھوس اقدامات کے بارے میں بات کریں گے جو غزہ میں مردوں، عورتوں اور بچوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے کیے جاسکتے ہیں اور کیے جانے چاہئیں۔”
بلنکن نے “اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق” کی توثیق کی، لیکن فلسطینی شہریوں کے مصائب پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
غزہ کی آبادی کی تعداد 2.4 ملین ہے، اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی پرتشدد بمباری میں یہاں کے لوگ ایک تباہ کن زندگی گزار رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل میں تقریباً 1,400 افراد مارے جاچکے ہیں۔جب کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 9,061 اب شہید ہوچکے ہیں جن میں 3,760 بچے بھی شامل ہیں۔