غزہ: اسرائیل نے فرانس کے انسٹیٹیوٹ اور پریس دفتر پر بھی فضائی حملے کردیے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں قائم دی فرنچ انسٹی ٹیوٹ پر حملہ کیا لیکن خوش قسمتی سے وہاں پر موجود کسی عملے کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی حکام سے اپنے انسٹی ٹیوٹ پر حملے کی ٹھوس وجہ پوچھی ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر قائم اے ایف پی کے دفتر پر بھی حملہ کیا گیا ہے جس سے دفتر کو شدید نقصان پہنچا جب کہ دفتر کے عملے کو 13 اکتوبر سے ہی وہاں سے منتقل کردیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر اے ایف پی نے حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بھرپور مذمت بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ ایک بیان میں فرانس کی وزارت خارجہ نے غزہ میں متاثرین کی تعداد پر 'انتہائی شید تشویش' کا اظہار بھی کیا ہے۔