پوپ فرانسس کی بھی ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں ایک بار پھر جنگ بندی کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ خدا کے نام پر جنگ بندی کی درخواست کرتا ہوں ، غزہ میں انسانی صورتِ حال انتہائی سنگین ہے، بچوں کے بارےمیں سوچا جائے، جنگ کے شکار بچوں کا مستقبل ختم کیا جارہا ہے، امید ہے تنازع پھیلنے سے بچانے کے لیے کام کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے ہمر اہ پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی سے حماس دوبارہ منظم ہوگی۔

واضح رہے کہ غزہ میں آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا اور زمینی آپریشن میں اب تک 29 فوجی افسر و اہلکار مارے گئے ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک مارے جانے والے اسرائیلیوں فوجیوں کی تعداد  345 ہوگئی۔