انقرہ:ترکی کےصدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ “یقین رکھیں کہ ہم فلسطین کے مسئلے پر اور غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اور جو کچھ نظر آ رہا ہے اس سے زیادہ کر رہے ہیں ،ہم نے غزہ میں اپنے بھائیوں کو کبھی بے گھر یا بے یارومددگار نہ چھوڑا اور نہ ہی چھوڑیں گے ۔
ترک صدر نے کہاکہ غزہ پر صہیونی فوجیوں کی بمباری افسوسناک ہے، عالمی اداروں کوچاہیے کہ اسرائیل کے اوپر روس کے طرز کی پابندی لگائے ، اسرائیل انسانیت کا قتل عام کررہاہے، اگر اس کو نہیں روکا گیا تو خطے کے حالات سنگین ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی سفاکیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہے، اسرائیل فوری طور پر جنگ بندی کرکے امدادی ٹرکو ں کو راستہ دے، اسرائیل کی درندگی انسانیت کا قتل ہے، اسرائیل کی جارحانہ جنگ کے خلاف ہم عالمی عدالت جائیں گے۔