رفح کراسنگ کئی روز بند رہنے کے بعد کھول دی گئی

قاہرہ: مصر حکام کا کہنا ہے کہ  رفح کراسنگ کئی روز بند رہنے کے بعد کھول دی گئی ہے، مریضوں اور غیرملکیوں کے انخلا کے لیے رفح کراسنگ کو کھولا گیا ہے، 13 زخمیوں کو مصر کے اسپتال میں متنقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی اداروں  کے دباؤں کے بعد آج رفح کراسنگ کھولی گئی ہے، جس سے صرف مریضوں کو اور غیر ملکیوں کو نکالا گیا ہے، غزہ کے امدادی ٹرکوں میں سے بھی گنتی کے چند ٹرک ہی غزہ بھیجے گئے ہیں۔

دوسری جانب اردنی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ  غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سرخ لکیر ہے، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کوشش اعلان جنگ ہوگی، اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں گے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 297 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، بمباری اسپتال کے اطراف میں کی گئی تھی۔