انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹر عالیہ رشید دستبردار توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان

انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید دستبردار ہوگئی ہیں اور توصیف احمد کو دورہ آسٹریلیا کیلئےعبوری چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔

مفادات کے ٹکراؤ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری میں اہم موڑ آگیا ہے، کیوں کہ کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید دستبردار ہوگئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی میں عالیہ رشید کی جگہ میڈیا مینجر رضا راشد کو شامل کرلیا گیا ہے۔ اور تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ انضمام الحق نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر انضمام الحق، ایجنٹ طلحہ رحمانی کوانکوائری کمیٹی کے سامنے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اور توصیف احمد کو دورہ آسٹریلیا کیلئےعبوری چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔