غزہ میں الشفا اسپتال کے منیجر محمد ابو سلمیہ نے بتایا ہے کہ اسپتال کے اطراف ہر شخص کو اسرائیلی طیارے اور اسنائپرز نشانہ بنا رہے ہیں۔
الشفا اسپتال کے منیجر محمد ابو سلمیہ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم زخمیوں کو اٹھانے کے لیے اسپتال سے باہر بھی نہیں جا سکتے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں انڈونیشین اسپتال پر بھی اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق انڈونیشین اسپتال میں تمام سرجیکل آپریشنز رک گئے ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔