برطانیہ میں کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان

لندن:برطانوی حکومت نے کم از کم تنخوا ہ میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ برس اپریل سے کم از کم فی گھنٹہ تنخواہ 11.44 پاؤنڈ ہوگی۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت نیشنل لیونگ ویج 23 برس سے زائد عمر افراد کیلئے 10.42 پاؤنڈ ہے۔ پہلی بار تنخواہ میں اضافے کی اس شرح کا اطلاق 21 اور 22 برس کے افراد پر بھی ہوگا۔