تہران:ایران کی پارلیمنٹ نے مردوں کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا مقصد پنشن فنڈز کے خسارے میں کمی لانا ہے۔
290 رکنی پارلیمنٹ کے 127 ارکان نے بل کے حق میں جبکہ 78 نے مخالفت میں ووٹ دیئے، 8 نے رائے شماری میں حصہ نہ لیا، باقی ارکان غیر حاضر تھے۔
بل کے متن کے مطابق مرد سرکاری ملازمین 30 کے بجائے 35 سالہ سروس کے بعد مکمل پنشن کے حق دار ہوں گے۔
بل میں صرف مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال کی گئی ہے، خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال ہی رہے گی۔