فیض آباد دھرنا تحقیقات، 2017ء میں تعینات آئی جی پنجاب اور سی سی پی او، راولپنڈی طلب

فیض آباد دھرنا کمیشن نے ٹی ایل پی کی جانب سے 2017ء میں دیے گئے دھرنے کی تحقیقات کے لیے سابق آئی جی پنجاب اور سی سی پی او راولپنڈی کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے 2017ء میں  تعینات آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز اور سی سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کو 27 نومبر کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں افسران سے ٹی ایل پی دھرنے سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنا کمیشن کے سربراہ اختر علی شاہ کی منظوری سے دونوں افسران کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھرنا کمیشن کے ارکان اختر علی شاہ، طاہر عالم اور خوش حال خان ان افسران سے سوالات کریں گے۔