چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے ایگزامینیشن کمیٹی کی سفارش پر ضلعی عدلیہ میں ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔
ایڈیشنل سیشن جج کے لئے امتحان اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 10 امیدواروں کی تقرری کی منظوری دی گئی، سول ججز کے لئے امتحان اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 26 امیدواروں کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن ججز کے لئے ربعیہ بشیر، ذیشان الرسول، محمد بشیر، وقار سلطانی، محمد عاصم شہزاد، منصور وقار، رابعہ جمیل، مشتاق احمد، ظفر اقبال اور محمد بشیر کامیاب ہوئے۔
سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کی خالی اسامیوں پر تقرری پانے والوں میں یمنہ کامران، ذکراء گل نیازی، صباء بلوچ، سحرش سردار سمیت دیگر شامل ہیں۔
کامیاب امیدواروں کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں۔