نیتن یاہو کا غزہ کا دورہ، جنگی کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے 7 اکتوبر کو شروع کی گئی بمباری کے بعد پہلی بار غزہ کا دورہ کیا اور فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی فتح تک کاروائیاں جاری رکھے گا۔

میڈیا ذرائع کے کہنا ہے کہ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر سے آن لائن پوسٹ کی گئی فوٹیج میں انہوں نے کہا کہ ہم اس جنگ کے آخر اور فتح تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی چیز نہیں روک سکتی اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس جنگ کے تمام اہداف حاصل کرنے کی طاقت، ارادہ اور عزم ہے اور ہم یہ حاصل کر کے رہیں گے۔