صہیونی ریاست کی جانب سے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے، جس کا نیا ثبوت یہ ہے کہ غزہ کے ایک اسپتال میں قبل از وقت پیدا ہونے والے مزید کئی فلسطینی بچے شہید ہو گئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے میں النصر اسپتال میں قابض فوج نے کچھ ہفتے قبل بچوں کے اہل خانہ اور اسپتال کے عملے و ڈاکٹرز کو طاقت کے زور پر اسپتال سے باہر نکال دیا تھا، جس کے بعد المشہد ٹی وی کی جانب سے النصر اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی وڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی لاشیں پڑی ہیں۔ یہ وہ بچے ہیں، جنہیں اسرائیلی فوج نے اسپتال میں اکیلا چھوڑ دیا تھا۔