وزارت خزانہ نے حکومتی ملکیتی اداروں کیلئے ایس او ایز پالیسی کا اجراء کر دیا، حکومت نے دوسرے فیز میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا۔
ایس او ایز پالیسی کے تحت پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں، پاور پروڈیوسرز کمپنیوں، مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی نجکاری ہو گی، جام شورو پاور کمپنی، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ، اسٹیٹ پٹرولیم ریفائننگ کی نجکاری دوسرے فیز میں ہو گی۔
فنانشل انسٹی ٹیوشنز، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی، سوئی گیس کمپنیوں، زرعی ترقیاتی بینک سمیت 10 مزید اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ان اداروں کی نجکاری کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ بھی مشاورت کی گئی ہے۔