پاک سوزوکی کا مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کرنے کا اعلان

پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل بنانے والے پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا۔

 

پاک سوزوکی کے مطابق یکم دسمبر سے 6 دسمبر تک موٹر سائیکل بنانے کا پلانٹ عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ، موٹر سائیکل کی فروخت میں نمایاں کمی کا سامنا ہے، تیار خام مال کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھی پلانٹ کی عارضی بندش کی جارہی ہے۔

پاک سوزوکی کا مزید کہنا ہے کہ یکم تا 6 دسمبر کے دوران کار بنانے والا پلانٹ آپریشنل رہے گا۔

 

 

پاک سوزوکی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔