آئندہ سال جون تک پاکستان پر قرض 820 کھرب ہو جائیگا، آئی ایم ایف

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ برس 30 جون تک پاکستان کا قرض 820 کھرب روپے ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا رواں مالی سال کے دوران قرض میں 118کھرب روپے تک اضافے کاامکان ہے، جس کے نتیجے میں رواں مالی سال کے لیے مالیاتی خسارہ 82 کھرب روپے سے زیادہ بڑھ جائے گا جو جی ڈی پی کے 7.8 فیصد کے برابر ہے۔

ملکی اور بیرونی قرضوں پر ادائیگی 86.27 کھرب رہنے کا تخمینہ ہے جب کہ اگلے مالی سال کے لیے قرض ادائیگی مزید بڑھ کر 96 کھرب تک جاسکتی ہے۔