سائفر کیس: بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

سائفر کیس کی سماعت کے لیے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع ہو گئی ہے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی بھی جیل پہنچ گئے ہیں۔

ذوالفقار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ آج ملزمان میں سائفر کیس کی چالان نقول تقسیم ہوں گی، آج کی سماعت کے بعد سائفر کیس کے ٹرائل میں ایک ہفتے کا وقفہ کیا جائے گا۔

میڈیا کے 6 نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔