کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 62 ہزار956 پواٸنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، اور 100 انڈیکس 212 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروبارکے اختتام کے قریب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں517 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا، اور انڈیکس 63 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 462 پواٸنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 62 ہزار956 پواٸنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بھی نیچے آئی، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 284.38 روپے ہوگئی۔