حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرادیا،فی یونٹ 3روپے 5پیسے مہنگی کردی گئی۔نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ۔بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا ۔لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پراطلاق نہیں ہوگا ۔