پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا کہ یہ سارے ججز ادھر ادھر کے چیمبرز سے آتے ہیں، غریب کا بچہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہائیکورٹ کا جج بن جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ چپڑاسی کی نوکری کیلئے اشتہار دیتے ہیں تو ہائیکورٹ کے جج کی نوکری کیلئے اشتہار کیوں نہیں دیتے؟
قادر مندوخیل نے کہا کہ جسٹس افتخار چوہدری نے 18ویں ترمیم کے ذریعے اس وقت کی حکومت کو 19ویں ترمیم کیلئے بلیک میل کیا تھا۔
قادر مندوخیل کے مطابق جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ ’میری بات نہیں مانی تو میں 18ویں ترمیم اڑا دوں گا‘۔