توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن توہین کیس میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کا  ٹرائل جیل میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سابق چئیرمین اور فواد چوہدری کے توہین الیکشن کمیشن ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا جس کے تحت  تحریک انصاف  کے سابق چئیرمین عمران خان اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہوگا۔

توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ وزارت داخلہ نے عمران خان اور فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں کرنے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔