کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس سرمایہ کاری میں اضافے کے سبب 64 ہزار 890 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان کئی روز سے برقرار ہے، اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس روزانہ ملکی تاریخ کی نئی بلند پر پہنچ کر ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔
آج 100 انڈیکس 1 ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 64890 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔