ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے بعد فی تولے کی نئی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ اس سے پہلے یہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے تھی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 685 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 671 روپے تک جاپہنچی۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 2600 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2229.08 روپے پر مستحکم رہی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں لگاتار دو دن کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔