اسٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کر دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم دسمبر کو ختم کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28.57 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12 ارب 10 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یکم دسمبر تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23.68 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.02 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم دسمبر تک کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.89 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.08 ارب ڈالر رہے۔