پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) ایک اور ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کے ایس ای ہنڈریکس کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ابتداء میں 65 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا ہے۔
100 انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار 118 پوائنٹس کی بلند ترین سطضح پر جا پہنچا ہے جو کہ گزشتہ روز 800 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 718 پر بند ہوا تھا۔
بازار میں ایک ارب 31 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے تھے اور شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے رسمی گھنٹہ بجا کر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملکی معیشت میں سٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں ملکی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، ملکی معیشت کی بہتر صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے، سرمایہ کاروں کے لیے اسٹاک ایکسچینج بہترین پلیٹ فارم ہے۔