آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس: حد چیمہ کو بڑا ریلیف، آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری

احتساب عدالت نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس سے بری کردیا۔

وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت لاہور میں ہوئی، جہاں احد چیمہ نے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، جس کے بعد سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی گئی۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کردیا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی۔

احد چیمہ کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کر دیا گیا۔