لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔
جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور زیر انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔